01 جنوری ، 2021
اداکارہ ایمن خان اور منال خان کے والد کے انتقال کے بعد ایمن خان نے اپنے مرحوم والد کے حوالے سے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
اداکارہ ایمن خان نے والد کے ہمراہ فیملی تصاویر اور انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میرے والد مبین خان کا انتقال ہو گیا ہے، وہ ایک مضبوط انسان تھے۔
ایمن خان نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے والد کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
اداکارہ نے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کیا ’آپ ہمیشہ میرےدل میں زندہ رہیں گے، میں آپ سے بہت محبت کرتی تھی، میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔
ایمن خان نے اسٹوری میں ایمن خان نے والد کے ہمراہ یک یادگار فیملی فوٹو بھی شیئر کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ ایمن خان اور منال خان کے والد مبین خان انتقال کر گئے تھے جس کی اطلاع اداکارہ ایمن کے شوہر منیب بٹ نے دی تھی۔