کاروبار
Time 01 جنوری ، 2021

نئے سال کے پہلے روز ملک میں سونا مہنگا ہوگیا

10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 994 روپے ہوگئی— فوٹو:فائل

نئے سال کے آغاز پر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ باز ار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 994 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر بڑھ کر 1899 ڈالر فی اونس ہے۔



مزید خبریں :