Time 01 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

نئے سال پر عائزہ خان نے اپنی محبت کا اظہار کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے نئے سال کے موقع پر اپنے شوہر کیلئے پیار بھرا پیغام لکھا ہے— فوٹو: فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے نئے سال کے موقع پر اپنے شوہر کیلئے پیار بھرا پیغام لکھا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں عائزہ خان نے اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ تصویر پوسٹ کی اور ان کے ساتھ اپنے پیار کا بھی اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’ایسے الفاظ نہیں جو تم سےمیری محبت کو بیان کرسکیں، مجھے میری زندگی کے ہر لمحے میں تمہاری ضرورت ہے، جو سکون اور مسرت تم میری زندگی میں لائے میں اس کے لیے تمہارا شکریہ ادا نہیں کرسکتی‘۔

انسٹاگرام پر جاری پیغام میں عائزہ خان نے اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ تصویر پوسٹ کی اور اس کے ساتھ اپنے پیار کا بھی اظہار کیا— فوٹو: اسکرین گریب

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’میری فیملی کا حصہ بننے اور ضرورت پڑنے پر ہمیشہ ساتھ موجود رہنے پر تمہارا شکریہ، میں ہمیشہ تم سے پیار کرتی رہوں گی‘۔

آخر میں عائزہ خان نے لکھا کہ ’یہ 2020 کا خوبصورت اختتام ہے، ہیپی نیو ائیر 2021‘۔

مزید خبریں :