Time 01 جنوری ، 2021
پاکستان

وزیراعظم نے ترنول میں پناہ گاہ کا افتتاح کردیا، مستحقین کے ساتھ کھانا بھی کھایا

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  کے علاقے ترنول میں 100 بستروں پر مشتمل پناہ گاہ کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر معاونِ خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی اور ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکول بھی موجود تھے۔

وزیراعظم دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے 2021 کی پہلی شام ترنول اسلام آباد پناہ گاہ میں غریب اور مستحق افراد کے ساتھ گزاری۔

وزیرِ اعظم نے محکمہ بیت المال اور ترکی کی وزارتِ تقافت اور سیاحت کے اشتراک سے ترنول اسلام آباد میں 100 بستروں پر مشتمل پناہ گاہ کا افتتاح کیا۔

— فوٹو: وزیراعظم دفتر

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے پناہ گاہ کی رہائش کا دورہ بھی کیا اور مستحقین کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔

وزیرِ اعظم نے پناہ گاہ میں موجود ٹیلی ہیلتھ کائیوسک کا بھی دورہ کیا جس کے بارے وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ یہاں موجود ڈاکٹرز مریضوں کے مفت طبی معائنے کیلئے دنیا بھر میں موجود 500 سے زائد ڈکٹرز کی نگرانی میں طبی مشورے فراہم کر سکیں گے۔

پناہ گاہ میں ناشتہ اور رات کا کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔  پناہ گاہ میں خواتین کیلئے خصوصی طور پر علیحدہ 10 بستروں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

ترنول پناہ گاہ کے قیام کے بعد اسلام آباد میں پناہ گاہوں کی تعداد مجموعی طور پر 5 ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :