02 جنوری ، 2021
پاکستانی راک اسٹار علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا نیا رومانوی گانا 'وے ماہیا' جاری کر دیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
علی ظفر نے اپنے نئے گانے کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ 'وے ماہیا تمام محبت کرنے والوں کے نام، اور ان کا یہ سال کا پہلا گانا ہے'۔
علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا یہ گانا پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقام نتھیا گلی میں شوٹ کیا گیا ہے جس کی ہدایت کاری عدنان قاضی نے کی ہے۔
دوسری جانب گانے کے بول اور موسیقی حسن بادشاہ نے ترتیب دی ہے۔
وے ماہیا کو یوٹیو پر اب تک 2 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور اسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔