اکشے کمار جب اپنا فون چارج پر لگانے گئے تو انہوں نے کیا دیکھا؟

فوٹو: فائل

بالی وڈ کے ایکشن اداکار  اکشے کمار سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ پوسٹ شیئر کرتے رہتے ہیں جس سے ان کے مداح بھی خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

اب حال ہی میں اداکار اکشے کمار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مزاحیہ پوسٹ شیئر کی ہے۔

اکشے کمار نے ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بجلی کے ساکٹ میں ایک مینڈک آرام سے بیٹھا ہوا ہے۔

تصویر کے کیپشن میں اکشے کمار نے لکھا کہ 'میں اپنا فون چارج کرنے کے لیے کوئی جگہ ڈھونڈ رہا تھا لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ مجھے کوئی اور جگہ ہی ڈھونڈنی پڑے گی کیونکہ یہ جگہ پہلے ہی کسی اور نے گھیری ہوئی ہے'۔

خیال رہے کہ اداکار اکشے کمار نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم 'اترنگی رے' کی شوٹنگ مکمل کی ہے، اس فلم میں اداکارہ سارہ خان اور دھنوش بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

مزید خبریں :