اداکارہ حنا الطاف کی سالگرہ پر آغا علی کا زبردست سرپرائز

—اسکرین گریب

لاک ڈاؤن کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار آغا علی نے اپنی اہلیہ حنا الطاف کو ان کی سالگرہ کے موقع پر زبردست سرپرائز دیا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گزشتہ رات آغا علی نے حنا الطاف کو سرپرائز دے کر حیران کر دیا۔

اداکارہ حنا الطاف نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے کہا کہ 'ہمیشہ کی طرح اس بار بھی میری سالگرہ بے حد خاص بنانے کے لیے شکریہ'۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آغا علی نے حنا الطاف کی سالگرہ پر گھر کو لائٹوں اور غباروں سے سجایا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 22 مئی کو اداکارہ حنا الطاف اور اداکار آغا علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :