Time 02 جنوری ، 2021
دلچسپ و عجیب

پہاڑ پر شادی کی پیشکش، لڑکی 650 فٹ کی بلندی سے نیچے جا گری

فوٹو: فائل

پرسکون پہاڑ پر رومانوی ماحول اچانک اس وقت خطرناک لمحے میں تبدیل ہو گیا جب لڑکے کی محبوبہ پاؤں پھسلنے کی وجہ سے 650 فٹ بلند پہاڑی سے محبوب کو بھی اپنے ساتھ لے گری۔

آسٹریا سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ نوجوان نے اپنی 32 سالہ محبوبہ کو پر پوز کرنے کے لیے ایک پہاڑی کا انتخاب کیا جہاں انہیں پہنچنے کے لیے ایک دن ٹریکنگ کرنا پڑی۔

ٹریکنگ کے بعد دونوں جب فیلکرٹ نامی پہاڑی پر پہنچے تو لڑکے نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کی اور جیسے ہی لڑکی نے شادی کے لیے ہاں کی تو اچانک اس کا پاؤں پھسلا اور وہ 650 پہاڑی سے نیچے جا گری۔

لڑکی کا پاؤں جیسے ہی پہاڑی سے پھسلا تو اس کے بوائے فرینڈ نے ان کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور وہ بھی ان کے ساتھ پہاڑی سے نیچے جا گرا لیکن لڑکے نے گرتے وقت کسی چٹان کو پکڑ لیا اور اس کی گرل فرینڈ 650 فٹ نیچے جا گری، خوش قسمتی سے دونوں بچ گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق دونوں کو متعدد چوٹیں آئی ہیں لیکن جوڑے کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :