کاروبار
Time 02 جنوری ، 2021

برطانوی کار کمپنی ایم جی پاکستان میں لانچ کر دی گئی

جیو نیوز فوٹو

برطانوی کار کمپنی ایم جی پاکستان میں لانچ کر دی گئی جس کی تقریب وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں  منعقد ہوئی۔

ایم جی جے ڈبلیو آٹو موبائل پاکستان  کی لانچنگ کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان تھے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت اور آٹو موبائل انڈسٹری کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، برطانیہ کی موٹر کمپنی ایم جی کا پاکستان میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں آگے بڑھی ہے۔

جیو نیوز فوٹو
جیو نیوز فوٹو

انہوں نے کہا کہ ایم جی جے ڈبلیو آٹو موبائل پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی،  یہ گاڑیاں ماحول دوست اور الیکٹرک چارجنگ کی وجہ سے اپنا منفرد مقام رکھتی ہیں۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا مزید کہنا تھا تھا کہ حکومت آٹوموبائل انڈسٹری اور معیشت کو مزید دوام بخشنے کے لیے اپنی بھرپور کوشش جاری رکھے گی۔

جیو نیوز فوٹو
جیو نیوز فوٹو

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں تمام تر مشکلات کے باوجود ایم جی پاکستان کی لانچنگ ایک حوصلہ افزا خبر ہے اور نئے سال کی شروعات میں پاکستان معیشت کے لیے ایک امید کی کرن بھی ہے۔

اس موقع پر ایم جی کو پاکستان لانے والے جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کی اچھی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

مزید خبریں :