02 جنوری ، 2021
وزیراعظم عمران خان کے مشیر داخلہ واحتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف اور ان کے خاندان کے نام 48 اکاؤنٹس ہیں، ان کےمشترکہ اکاؤنٹس میں 2009 سے اب تک50 کروڑ 70 لاکھ روپےجمع ہوئے۔
خواجہ آصف پرتنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں اپنے قائد کی طرح ٹی ٹی کا طریقہ اپنایا،اسحاق ڈارنےبھی اسی طریقے سے منی لانڈرنگ کی، مریم نواز کو 800 ملین کی ادائیگی ٹی ٹی کی صورت میں آئی تھی،نیب نے درست تحقیقات کیں، خواجہ آصف کو تعاون نہ کرنے پرگرفتار کیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ 2013 میں خواجہ آصف کے اثاثے 12 ملین تھے بعد میں 118 ملین پرچلے گئے، تنخواہوں سے متعلق خواجہ آصف کے پاس کوئی دستاویز نہیں، وہ تنخواہ کی مد میں 14 کروڑروپے ملنےکا ثبوت دکھائیں، سرکاری عہدیدار آمدن سے زائد اثاثےنہیں بتائے تو مطلب ہے پیسہ کرپشن سے بنایا۔