03 جنوری ، 2021
کراچی میں سپرہائی وے سبزی منڈی کے قریب لڑکی چلتی گاڑی سےکودگئی۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس ایس پی) ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق لڑکی بہن سے جھگڑے کے بعد اپنے کزن کے ساتھ گاڑی میں جارہی تھی۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق پیٹرولنگ پرموجود اہلکاروں نے لڑکی کو والدین کے حوالےکردیا۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہےکہ لڑکی کے والدین نےگھریلو معاملہ ہونے پر قانونی کارروائی سےمنع کردیاہے۔