Time 04 جنوری ، 2021
پاکستان

فیصل واوڈا نے دہری شہریت کا کیس واپس لینے کی درخواست کی: عطا تارڑ

رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے دہری شہریت کا کیس واپس لینے کی درخواست کی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے  رہنما ن لیگ عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ فیصل واوڈا نے ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا سے درخواست کی ہے کہ ان کے خلاف دہری شہریت کا کیس واپس لے لیں۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف دہری شہریت کا کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔

مزید خبریں :