کارتک آریان اور جھانوی کپور کی سیاحتی مقام’گوا‘ کی تصویر وائرل

جھانوی کپور کو فلم ’دوستانہ 2‘ میں کارتک آریان کے مقدمقابل کاسٹ کیا گیا ہے— فوٹو:سوشل میڈیا

بالی وڈ اداکار کارتک آریان اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کے معاشقے کی خبریں زبان زد عام ہونے لگیں۔

بالی وڈ میں اداکار جوڑیوں کی محبتیں کبھی پروان چڑھتی ہیں تو کبھی یک دم یہ تعلق ختم ہوجاتا ہے۔

بالی وڈ میں اب آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کے معاشقے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ 

جھانوی کپور کو فلم ’دوستانہ 2‘ میں کارتک آریان کے مقدمقابل کاسٹ کیا گیا ہے اور اب دونوں کے ایک ساتھ گھومنے کی خبریں عام ہیں۔

اداکار کارتک آریان نے ٹوئٹر پر ایک تصویر ڈالی جس میں لکھا کہ ایسی دکھتی ہے انر پیس‘۔

اس پر مداحوں نے کارتک کی جم کر کلاس لی اور چشمے کے عکس میں نظر آنے والے لڑکی کا پوچھ لیا۔ ایک مداح نے پوچھا کہ ’وہ سب ٹھیک ہے کارتک لیکن وہ لڑکی کون ہے‘۔


اس کے علاوہ دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ تصویر بھی وائرل ہورہی ہے جس پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :