عائشہ عمر لباس پر تنقید کرنیوالوں پر پھٹ پڑیں

فوٹو: انسٹاگرام/عائشہ عمر

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کو حال ہی میں لباس کی وجہ سے تنقید کا سامنا پڑا جس پر اداکارہ نے ناقدین کو کرارا جواب دیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز کے روز کی ایک تصویر اپ لوڈ کی اور ساتھ ہی کیپشن میں خواتین کے با اختیار ہونے کے حوالے سے بھی بات کی۔

عائشہ عمر نے لکھا کہ لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے انہوں نے ایک لوکل برانڈ کا لباس زیب تن کیا ہے جو کہ 2 خواتین کا برانڈ ہے۔

ادکارہ کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کپڑے پہن کر خواتین کو بااختیار بنانے کو فروغ دینا درست نہیں ہے۔

عائشہ عمر بھی صارفین کی تنقید برداشت نہ کر سکیں اور انہوں نے تنقید کا جواب دیا۔

—اسکرین گریب

اداکارہ نے کہا کہ 'میں یقینی طور پر خواتین کو ان کے جسم کو دکھانے کو فروغ یا ایسا کرنے پر زور نہیں دے رہی ہوں، یہ سب کا اپنا انتخاب ہے اور یہ کپڑے پہننا میرا اپنا انتخاب ہے، آپ جو پہننا چاہتے ہیں وہ پہنیں'۔

عائشہ عمر نے کہا ’یہ کپڑے مجھے جیسے بھیجے گئے تھے میں نے ویسے ہی پہنے، میں نے اس کپڑے میں خود سے کچھ نہیں کیا، جنہوں نے مجھے یہ سوٹ بھیجا تھا انہوں نے مجھ سے صرف میرا سائز پوچھا تھا اور انہوں نے مجھ سے خود رابطہ کیا تھا اور جون میں یہ سوٹ بھیجا تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے یہ کپڑے پہننے یا اس کی تشہیر کرنے کے لیے معاوضہ نہیں دیا گیا تھا اور میں صرف اس سوٹ کو پہننے کے لیے مناسب موقع کا انتظار کر رہی تھی‘۔

عائشہ عمر کا کہنا تھا ’کہ میرے کُھلے ہوئے بازوؤں کو دیکھنے کے بجائے جج کیے بغیر کسی کی محنت کی حوصلہ افزائی کرنا اچھا ہے‘۔

اداکارہ نے آخر میں 'خواتین کو بااختیار' بنانے کی تعریف بھی شیئر کی۔

مزید خبریں :