صبا قمر کو روزانہ پھول کون بھیج رہا ہے؟

فوٹو: انسٹاگرام/صبا قمر

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے روزانہ پھول بھیجنے والے اپنے نا معلوم مداح کے نام پیغام دیا ہے۔

اداکارہ صبا قمر گزشتہ چند روز سے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر خوبصورت گلدستے کی تصاویر شیئر کر رہی تھیں۔

صبا قمر کو روزانہ ایک نا معلوم مداح گلدستے اور تحائف بھیج رہے ہیں اور وہ ان کا شکریہ بھی ادا کر رہی ہیں۔

—اسکرین گریب

اب اداکارہ نے گلدستے اور تحائف بھیجنے والے مداح کو ایک پیغام دیا ہے۔

صبا قمر نے اپنے انسٹاگرام پر لال گلاب کے گلدستے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے نا معلوم مداح کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ' میں آپ سے بات کرنا چاہتی ہوں، آپ مجھ سے اپنے اُن مکالموں کے ساتھ رابطہ کریں جو آپ روزانہ پھولوں میں استعمال کرتے ہیں، یہ تحفے قبول کرنا میرے لیے بہت زیادہ ہیں، میں انہیں آپ کو واپس بھیجنا چاہتی  ہوں تو چلیں بات کرتے ہیں‘۔

صبا قمر نے آخر میں لکھا کہ وہ اپنے مداح کے جواب کی منتظر ہیں۔

مزید خبریں :