پاکستان
Time 05 جنوری ، 2021

'یہاں نیا پاکستان نہیں، نیا قبرستان بن رہا ہے'

اسلام آباد میں پولیس فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان اسامہ ستی کے والد ندیم یونس ستی حکومت اور پولیس پر برس پڑے۔

  اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے ندیم یونس ستی کا کہنا تھا کہ یہاں نیا پاکستان نہیں،نیا قبرستان بن رہا ہے، عمران خان نے نیا پاکستان قبرستان میں دفن کردیا۔

 ندیم یونس کاکہنا تھاکہ ان کے بیٹے کا قتل پولیس کی غفلت نہیں،جان بوجھ کر ایسا کیا گیا، اگر پولیس والےتعاقب کر رہے تھےتو سامنے سے گولیاں کس نے ماریں؟

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے وعدہ کیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج تحقیقات کریں گے،شیخ رشید نےہمارامطالبہ تسلیم نہیں کیا،ہم ان کی انکوائری کوتسلیم نہیں کرتے۔

مقتول نوجوان کے والد نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ کیس کی جلد از جلد تحقیقات کی جائیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں اسلام آباد میں اینٹی ٹیررازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار نوجوان اسامہ ندیم جاں بحق ہوگیا تھا۔

ابتدائی طور پر پولیس نے واقعےکو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا،بعد ازاں پانچ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف انسداد دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ 

مزید خبریں :