اداکارہ ہانیہ عامر نے مداحوں کو اپنی آواز کے سحر میں جکڑ لیا

—اسکرین گریب

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی اداکاری کے بعد اب مداح ان کی سریلی آواز کے بھی گرویدہ ہو گئے ہیں۔

ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر اکثر گٹار بجاتے اور گنگناتے دیکھا گیا ہے اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے اسے پسند بھی کیا جاتا ہے۔

اب حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں گلوکار فرحان سعید اور گلوکارہ مومنہ مستحسن کا پرانا گانا 'پی جاؤں' گنگنا رہی ہیں۔

 اداکارہ کی ایک منٹ 26 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بہترین اداکاری کرنے کے ساتھ ساتھ گنگنانا بھی اچھے سے جانتی ہیں۔

ہانیہ عامر کے اس گانے کی ویڈیو کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب  سراہا جارہا ہے اور ان کی آواز کی تعریف بھی کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :