دنیا
Time 06 جنوری ، 2021

سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے آئندہ 2 ماہ کے لیے تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان کردیا۔

سعودی عرب کی جانب سے فروری اور مارچ کے لیے تیل کی پیداوار  میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کمی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 سعودی اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور امریکا میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک بیرل 50 ڈالرکا ہوگیا۔

مزید خبریں :