کھیل
Time 06 جنوری ، 2021

پاکستان کو شکست دیکر نیوزی لینڈ پہلی بار ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بن گئی

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیکر نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی بار نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین ٹیم رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کو شکست دیکر ترقی کرتے ہوئے پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے پوائنٹس کی تعداد 118 جبکہ آسٹریلیا کے 116 پوائنٹس ہیں۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ، افغانستان نویں اور بنگلا دیش دسویں نمبر پر ہے۔


مزید خبریں :