Geo News
Geo News

Time 06 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

ابھیشیک بچن موٹاپے کا شکار ہوگئے؟ تصاویر وائرل

فلم میں اپنے کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کیلئے ابھیشیک نے بنگالی زبان بھی سیکھی ہے— فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کے وزن میں 12 کلو اضافہ ہوگیا۔

ابھیشیک بچن ان دنوں فلم ’بوب بسواس‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور فلم کی شوٹنگ کولکتہ کے 42 مقامات پر کی گئی ہے۔

فلم میں اپنے کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کیلئے ابھیشیک نے بنگالی زبان بھی سیکھی ہے اور ساتھ ساتھ وزن میں بھی اضافہ کیا ہے۔

— فوٹو: بھارتی میڈیا

اداکار کی وزن بڑھے ہوئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جن میں ابھیشیک کو پہچاننا انتہائی مشکل ہے۔

— فوٹو: بھارتی میڈیا

اس فلم میں ابھیشیک کے مدمقابل چترانگدا سنگھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم شاہ رخ خان کے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پروڈیوس کررہی ہے جبکہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض دیا سرانجام دے رہی ہے۔