06 جنوری ، 2021
قومی ہیرو شہید اعتزاز حسن کی ساتویں برسی منائی گئی۔
6 جنوری 2014 کو شہید طالب علم اعتزاز حسن نے ہنگو میں گورنمنٹ ہائی اسکول ابراہیم زئی پر خود کش حملےکو ناکام بناکر 2 سو سے زائد طلباکی جانیں بچائیں۔
ان کی اس قربانی سے سیکڑوں ماؤں کی گود اجڑنے سے بچ گئی تھی۔ اس عظیم قربانی پر اعتزازحسن کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔
شہید کے بھائی مجتبیٰ حسن کاکہناہےکہ طلبا کی جانیں بچانے والے شہید طالب علم اعتزازحسن کی قربانی کوبھلایانہیں جاسکتا، اعتزاز حسن نے اپنی جان کانذرانہ دے کراسکول پرخود کش حملےکوناکام بناکرپوری دنیامیں بہادری کی نئی مثال قائم کردی ہے۔