کاروبار
Time 07 جنوری ، 2021

بھارت اور بنگلادیش کی برآمدات پاکستان سے کم رہنے پر وزیراعظم کا اظہار مسرت

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نومبر، دسمبر 2020 میں ہماری برآمدات کے مقابلے میں بھارت اوربنگلادیش کی برآمدات منفی رہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کامیابی پر وزارت تجارت اور برآمد کنندگان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دسمبر میں پاکستان کی ایکسپورٹس 18 اعشاریہ 3 فیصد جبکہ بھارت کی منفی اعشاریہ آٹھ اور بنگلادیش کی منفی 6 فیصد رہیں۔