Time 07 جنوری ، 2021
پاکستان

وزیراعظم عمران خان کے دورہ کوئٹہ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہو سکا

وزیراعظم عمران خان کے دورہ کوئٹہ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزراء اور سینیئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا، شیخ رشید نے واقعے کی تحقیقات پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے لیے وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کر دیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینیئر وفاقی وزراء اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ سے متعلق شیڈول پر بات چیت کی گئی تاہم وزیراعظم کوئٹہ کب جائیں گے شیڈول طے نہ کیا جا سکا۔

اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے سانحہ مچھ کے حوالے سے بریفنگ دی، سانحہ مچھ کے متاثرین کو حکومتی امداد دینے کے حوالے سے تجویز کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی قواعد کےمطابق متاثرین کی مالی امداد کی جائے گی، وزیراعظم نے مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے لیے وزارت داخلہ کو ہدایت دی۔

مزید خبریں :