Time 08 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

کیا شلپا شیٹی کے شوہر نے بیٹے کو تحفے میں لیمبورگینی دی ہے؟

فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی

بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے حال ہی میں ایک بھارتی میگزین کی پوسٹ پر سخت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میگزین کی جانب سے ایک رپورٹ شیئر کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ راج کندرا نے اپنے بیٹے ویان کو تحفے میں لیمبورگینی دی ہے۔

بعد ازاں بھارتی میگزین کی جانب سے اس رپورٹ کو فوراً ہٹا دیا گیا کیونکہ راج کندرا نے اپنے بیٹے کو لیمبورگنی نہیں بلکہ لیمبو کھلونا دیا تھا۔

بھارتی میگزین کی اس غلط رپورٹ پر شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے سخت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'اتنا قابلِ یقین میگزین لیکن بلکل غلط تحقیق شدہ مضمون'۔

راج کندرا نے مزید کہا کہ براہ مہربانی یہ بھی بتائیں کہ 'لیمبو' کھلونا ہے، 'لیمبو کار' نہیں ہے، جھوٹی خبر۔

مزید خبریں :