اجے دیوگن ابھیشیک بچن پر کیوں برس پڑے؟

فائل:فوٹو

بالی وڈ ابھیشیک بچن  کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں اجے دیوگن کی جانب سے ناراضگی بھرا فون موصول ہوا۔

بھارتی کامیڈی شو دی کپل شرما شو کی آنے والی قسط کا پرومو بھارتی چینل کے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر جاری کیا گیا ہے۔

پرومو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب کامیڈین کپل شرما نے ابھیشیک سے اجے دیوگن کے فون کال سے متعلق سوال کیا تو ابھیشیک بچن کا انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’جب مجھے کورونا ہوا تو میرے پاس پہلا فون اجے دیوگن کا ہی آیا‘۔

ابھیشیک کے مطابق ’اجے نے فون کرتے ہی مجھ پر برسنا شروع کردیا اور کہا کہ کیا ہے یہ ، کیا ہوگیا یہ ، کیسے ہوا یہ‘؟

ابھیشیک نے شو میں مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے لگا یہ 5 سے6 دن پہلے مجھ سے ملنے آئے تھے، شاید جب ہی یہ مجھ پر برس رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن، ان کے بیٹے ابھیشیک، بہو ایشوریا رائے اور پوتی آرادھیہ بچن میں گزشتہ برس 11جولائی کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، بچن خاندان میں صرف اداکارہ جیا بچن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

مزید خبریں :