08 جنوری ، 2021
خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک آن لائن تجارتی کمپنی ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔
ایلون مسک خلائی راکٹ بنانے والی کمپنی اسپیس ایکس اور الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ہیں۔
اب انہوں نے کئی سال سے دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے سے مسک کی مجموعی دولت میں اضافہ ہوگیا۔
ان کے اثاثوں کی مالیت 185 ارب ڈالر سے زائد ہوگئی ہے جبکہ بیزوس 184 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایلون مسک خود بھی اپنے اثاثے بڑھنے اور دنیا کا امیر ترین شخص بننے پر حیران ہیں جبکہ ایلون مسک بھی امریکی شہری ہیں اور وہ پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں۔