08 جنوری ، 2021
جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے21 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان اور جنوی افریقا کے درمیان دو ٹیسٹ کی سیریز 26 جنوری سے شروع ہوگی جس کیلئے مہمان ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
جنوبی افریقا کے 21 رکنی اسکواڈ کی قیادت کونٹین ڈی کوک کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بوواما، مارکرم، فاف ڈو پلیسی، ڈین ایلگر، کیشوو مہاراج نگیڈی، ریسی وین ڈر ڈسن، اینرچ نورٹے، تبریز شمسی، ربادا اور ڈوائن پریٹوریس شامل ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی اور دوسرا ٹیسٹ 4 تا 8 فروری راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔