Time 09 جنوری ، 2021
دلچسپ و عجیب

بھارتی شہری کی ایک ساتھ دو لڑکیوں سے شادی

فوٹو: انڈین میڈیا

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک لڑکے نے ایک ساتھ دو لڑکیوں کے ساتھ شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔

بھارت میں دو شادیوں کا رواج نہ ہونے کے برابر ہے بلکہ اسے ہندو مذہب اور آئین میں جرم تصور کیا جاتا ہے لیکن چھتیس گڑھ کے ضلع بستر کے رہائشی چندو موریا ایک ساتھ دو لڑکیوں سے شادی کر کے ناصرف نئی روایت قائم کر ڈالی۔

قصہ کچھ اس طرح ہے کہ حسینہ اور سندری نامی لڑکیاں چندر موریا کو پسند کرتی تھیں اور دونوں ہی اس کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھیں لہذا چندو نے دونوں کا دل رکھتے ہوئے ایک ہی منڈپ میں دونوں کے ساتھ شادی رچا لی۔

اس موقع پر چندو موریا کا کہنا تھا کہ میں دونوں کو پسند کرتا تھا اور وہ دونوں بھی مجھے پسند کرتی تھیں اس لیے ہم تینوں نے رضامندی سے پورے گاؤں والوں کے سامنے شادی کی لیکن ایک دلہن کے گھر والے ہماری شادی میں شریک نہیں ہوئے۔

گاؤں والوں نے بھی چندو موریا کی شادی میں شرکت کی اور کسی نے بھی اس شادی کی مخالفت نہیں کی۔

خیال رہے کہ بھارت میں ہندو میرج ایکٹ کے تحت ایک ساتھ دو شادیاں کرنا جرم ہے لیکن اس کے باوجود چندو کے خلاف کوئی پرچا درج نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :