دنیا
Time 09 جنوری ، 2021

انڈونیشیا کے مسافر طیارے کے تباہ ہونے کا خدشہ، 62 افراد سوار تھے

انڈونیشیا میں نجی ائیر لائن کا طیارہ 62 مسافروں کے ساتھ لاپتہ ہو گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق نجی ائیرلائن کے طیارے کا ٹیک آف کے بعد رابطہ منقطع ہوگیا، طیارہ جکارتہ سے مغربی صوبے جارہا تھا۔

طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 62 افراد سوار تھے ۔ مقامی ائیرلائن کا بوئنگ 737 طیارہ ٹیک آف کے چار منٹ بعد اور دس ہزار فٹ کی بلندی پر جاکر ریڈار سے غائب ہوگیا۔

انڈونیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے طیارے کے تباہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

فلائٹ ریڈار پر طیارے کا آخری لوکیشن سمندر کے اوپر دکھائی دے رہا ہے۔ 

طیارے کا ٹیک آف کے 4 منٹ بعد رابطہ ختم ہوا،لاپتہ ہونےسےپہلےطیارہ 10 ہزارفٹ کی بلندی سےاوپر جاچکاتھا،طیارےکامقامی وقت کےمطابق دوپہر 2 بجےکےبعد رابطہ منقطع ہوا۔


مزید خبریں :