دنیا
Time 09 جنوری ، 2021

ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ کو کورونا ویکسین لگادی گئی

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم اور ان کے شوہر شہزادہ فلپ کو کورونا ویکسین لگادی گئی۔

رپورٹس کے مطابق 99 سالہ شہزادہ فلپ اور 94 سالہ ملکہ الزبتھ کو شاہی خاندان کے ڈاکٹر نے ویکسین لگائی جبکہ شاہی محل بکنگھم پیلس کے ترجمان نے بھی ویکسین دینے کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملکہ اور شہزادے کو آج ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی ہے اور اب تک برطانیہ میں 15 لاکھ افراد کو ویکسین لگ چکی ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق  کورونا سے برطانیہ میں 80 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

مزید خبریں :