10 جنوری ، 2021
وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ ٖاین ٹی ڈی کے شاہی باغ گرڈ اور بحریہ ٹاون میں بھی بجلی بحال کر دی گئی ہے جب کہ انفرادی فیڈرز کی بحالی ابھی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر عمر ایوب اس وقت خود پورے سسٹم کی بحالی کی نگرانی کیلئے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر میں موجود ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ این ٹی ڈی سی کے سنگجانی اور مردان گرڈ میں بجلی بحال ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تربیلا پاور ہاؤس کے تین یونٹس چلا دئے گئے ہیں ، وارسک پاور ہاوس کے یونٹس بھی چلا دئے گئے ہیں ، ترسیلی نظام میں بجلی کی فریکونسی ملائی جا رہی ہے ، ترتیب وار بجلی بحالی کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے ،ابتدائی فریکونسی جوں ہی مل جائے تو باقی بحالی کا کام تیزی سے ہوتا ہے۔