Time 10 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

پریانکا چوپڑا کی ہالی فلم کی شوٹنگ مکمل

فوٹو: انسٹاگرام / پریانکا چوپڑا

بالی وڈ کے بعد ہالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کا جادو جگانے والی پریانکا چوپڑا کی لندن میں فلم 'ٹیکسٹ فار یو' کی شوٹنگ مکمل ہو گئی۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا گزشتہ دنوں لندن میں ہالی وڈ فلم 'ٹیکسٹ فار یو' کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جس کی ہدایت کاری جیمز سی اسٹراؤس نے دی ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم کے سیٹ پر موجود اپنی ایک تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی بتایا کہ ان کی فلم کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔

اداکارہ نے فلم کی کاسٹ اور کریو کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

علاوہ ازیں پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی فلم کی شوٹنگ کے آخری دن کی سیٹ پرموجود ایک تصویر بھی شیئر کی۔

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ 'میں فلم کے اس بہترین کریو کو یاد کروں گی جن کے ساتھ میں نے 3 ماہ گزارے ہیں'۔

خیال رہے کہ ہالی وڈ فلم 'ٹیکسٹ فار یو' میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر گلوکار نک جونس بھی مہمان کردار میں نظر آئیں گے۔   

مزید خبریں :