دیپیکا اور ہریتک کی پہلی فلم 'فائٹر' کا ٹیزر جاری

بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی اداکار ہریتک روشن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش پوری ہو گئی اور مداح ان دونوں کو ایک ساتھ فلم 'فائٹر' میں دیکھیں گے۔

بھارتی اداکار ہریتک روشن نے اپنی 47ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو خوشخبری دی اور اپنی آنے والی فلم 'فائٹر' کا ٹیزر بھی جاری کیا۔

فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اداکار نے دیپیکا پڈوکون کو بھی اس میں ٹیگ کیا۔

دوسری جانب اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بھی ہریتک روشن کے ساتھ اپنی پہلی فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ 'خواب واقعی پورے ہوتے ہیں'۔

فلم 'فائٹر' کی ہدایت سدھارتھ انند نے دی ہے جب کہ اس کے ٹیزر کو دیکھنے کے بعد یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ یہ ایک ایکشن فلم ہو گی جو کہ اگلے سال یعی 2022 میں 30 ستمبر کو ریلیز ہو گی۔

مزید خبریں :