کھیل
Time 10 جنوری ، 2021

شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ، اسپورٹس کار ٹرک سے ٹکراگئی

پاکستان کے کرکٹر شعیب ملک کی گاڑی کو لاہور میں حادثہ پیش آیا ہے۔

کرکٹر شعیب ملک پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) ڈرافٹ کے اختتام پر واپس جانے کیلئے اپنی سرخ رنگ کی اسپورٹس کار میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر سے نکلے  تو ان کی کار قذافی اسٹیڈیم میں ایک مقامی ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثے  میں شعیب ملک محفوظ رہے لیکن اسپورٹس کار فرنٹ سے تباہ ہو گئی۔ 

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

مزید خبریں :