کاروبار
Time 11 جنوری ، 2021

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق گھی 22 روپے فی کلو اور  کوکنگ آئل 27 روپے فی کلو تک مہنگا کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے بازاروں میں 2 ماہ کے دوران کھانا پکانے کے تیل کی قیمتوں میں 120 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوا ہے۔

نومبر میں ایک کلو تیل کی قیمت 150روپے تھی جواب بڑھ کر 270 روپے تک جا پہنچی ہے۔

مزید خبریں :