ویڈیو: دوسروں کو محفوظ رکھنے کیلیے اپنی زندگی خطرے میں ڈالنے والا کھلاڑی

فوٹو: اسکرین گریب

دنیا بھر میں خطروں سے کھیل جانے والے کھلاڑیوں کی کمی نہیں لیکن ایسے کھلاڑی جو اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بناتے ہیں وہی اصل کھلاڑی ہوتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایک ایسے ہی کھلاڑی کی ویڈیو دکھائیں گے جس میں کھجور کے درخت کو کاٹنے کی کوشش میں ایروبسٹ اپنی جان کو خطرے میں ڈالے درخت پر چڑھا ہوا ہے کیونکہ یہ درخت مقامی باشندوں کے لیے خطرہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھجوروں کے وزن کے باعث درخت کا بیشتر حصہ جھک گیا ہے اور ہوا میں جھول رہا ہے۔

انتہائی گھنے اور انتہائی اونچے درخت پر چڑھا یہ پروفیشنل ایروبسٹ کس طرح اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر درخت کا اوپری حصہ کاٹ کر علیحدہ کرتا ہے جس کے بعد جھکا درخت ایک بار پھر سیدھا ہو جاتا ہے۔

زندگی کو پیش آنے والے خطرے کے باوجود ایروبسٹ کی مہارت سے کیے گئے کام کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کافی سراہا جا رہا ہے۔