کاروبار
Time 11 جنوری ، 2021

وزیراعظم نے ملک کے پہلے فوری ڈیجیٹل ادائيگی کے نظام ’راست‘ کا افتتاح کردیا

ملک کے پہلے فوری ڈیجیٹل ادائيگی کے نظام ’راست‘  کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ٹیکس کم اکٹھا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام کی مدد سے ہم مالی لین دین اور معیشت کو دستاویزی معیشت کی طرف لے جائيں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اسٹیٹ بینک کے اقدامات سے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ریکارڈ ترسیلات زر سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہوا ہے، راست پروگرام غربت کے خاتمے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔

فوٹو: پی آئی ڈی


مزید خبریں :