11 جنوری ، 2021
کراچی کے علاقے محمود آباد میں غیرقانونی طور پر نالے پر تعمیر مکانات گرانے کیلئے کارروائی جاری ہے۔
محمود آباد نالے کو اصل شکل میں بحال کرنے کیلئے آپریشن دوسرے ہفتے میں داخل ہوگیا۔ تجاوزات کے خاتمے کے اگلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے اور 80 گھروں کے بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کردیے گئے ہیں۔
کے ایم سی حکا م کا کہناہےکہ ابتدائی طور پر 180 دکانیں اور گھر جزوی جبکہ 56 گھر مکمل گراکر 20 فٹ کا نالہ اور دونوں اطراف 12 فٹ کی سڑک بنائی جائے گی۔
بارشوں میں یہ علاقہ ہر سال ڈوب جاتا ہے تاہم آخر یہ آپریشن کس حد تک جائے گا اور کتنا علاقہ کلیئر ہوگا؟ اس حوالے سے سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی کا کہنا ہے کہ تکنیکی سروے کے مطابق کہیں زیادہ تو کہیں کم لیکن تجاوزات صاف ضرور ہوں گی۔