دنیا
Time 12 جنوری ، 2021

ری پبلیکنز نے ٹرمپ کوآئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرار داد رکوادی

امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹس کی جانب سے صدر ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرار داد ری پبلیکنز نے رکوا دی۔

امریکا کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ ہاؤس میں ووٹنگ آج ہو گی اور نائب صدر کو 24 گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔ 

 نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ اس کے بعد مواخذے کی قرار داد لائی جائے گی اور ٹرمپ مواخذے کی کارروائی بدھ سے شروع ہونے کا امکان  ہے۔

 دوسری جانب اوول آفس  میں ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس  کی ملاقات ہوئی۔ 

میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ  ٹرمپ عہدہ چھوڑنے اور پینس ٹرمپ کو ہٹانے پر تیار  ہیں۔

ڈیموکریٹس نے قرارداد میں ڈونلڈ ٹرمپ پر ایوان پر حملہ کرانے کاالزام عائد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :