Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
12 جنوری ، 2021

ویرات کوہلی کے بھائی نے انوشکا ویرات کی بیٹی کی تصویر پر وضاحت کردی

فائل:فوٹو

 بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے ننھی پری کی آمد کے اعلان کے بعد سے ہی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز ویرات کوہلی کے بھائی وکاس کوہلی نے انسٹاگرام پر کمبل میں لپٹی بچی کے پیروں کی  تصویر شیئر ننھی پری کا استقبال کیا۔

شیئر کی گئی تصویر میں بچی کو خوش آمدید کہا گیا اور ساتھ ہی بے حد خوشی، فرشتہ گھر میں کا عنوان درج کیا گیا۔

ویرات کوہلی کے بھائی کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد یہ انٹرنیٹ پروائرل ہوگئی اور صارفین نے اسے انوشکا اور ویرات کی بیٹی تصویر سمجھ لیا۔

انوشکا ویرات کے مداح اس تصویر میں موجود بچی کو ویرات انوشکا کے بچی سمجھ کر مبارکباد دینے لگے۔

تاہم  کچھ دیر قبل وکاس کوہلی کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے وضاحت کی گئی کہ گزشتہ روز شیئر کی گئی  تصویر  انوشکا اور ویرات کی بیٹی کی اصل تصویر کے بجائے عام بچی کے پیروں کی تصویر ہے ۔

گزشتہ روز ویرات کوہلی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے ہی بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ انوشکا شرما  کا ووگ میگزین سے گفتگو  کے دوران   کہنا تھا کہ میں اور ویرات کوہلی اپنے بچے کو بدتمیز نہیں بنانا چاہتے اس لیے بچے کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں گے، ہم نے اس بارے میں بہت سوچا اور ہم یقینی طور پر اپنے بچے کو عوام کی نگاہوں سے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے لہٰذا ہم اپنے بچے کوسوشل میڈیا میں شامل نہیں ہونے دیں گے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM