Time 12 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

زرنش خان خواتین سے کیوں ناراض ہیں؟

فوٹو: فائل

سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات کو ٹرول کرنا اب بہت عام ہو چکا ہے اور اس بارے میں بہت سی اداکارائیں آواز بلند کر چکی ہیں۔

اب حال ہی میں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی۔

اداکارہ زرنش خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 'مجھے یہ جان کر بہت دکھ ہوا کہ میری پوسٹس پر 60 فیصد سے زائد ٹرولنگ کمنٹس خواتین کرتی ہیں'۔

زرنش خان نے کہا کہ 'ترقی کی جانب بڑھتے پاکستان میں خواتین اب بھی ایک دوسرے کی غیبت کرتی ہیں اور اس کے بعد خواتین کے حقوق پر ریلیاں نکالنےکا مطالبہ کرتی ہیں'۔

خیال رہے کہ اداکارہ زرنش خان نے 2014 میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔  

مزید خبریں :