12 جنوری ، 2021
بالی وڈ کے اداکار ویویک اوبرائے کے سالے اور سیاستدان جیو راج کے بیٹے آدتیہ الوا کو منشیات کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق آدتیہ اور دیگر ملزمان پر تامل اداکاراؤں کو منشیات اسمگل کرنے کا الزام ہے جبکہ مقدمہ درج ہونے کے بعد سے اداکار کا سالا مفرور تھا۔
پولیس نے ملزم کی تلاش کیلئے اداکار ویویک اوبرائے کے ممبئی میں گھر پر بھی چھاپہ مارا تھا اور ان کی اہلیہ کو معاونت کا حکم دیا تھا۔
تاہم بینگلورو پولیس نے ملزم کو چنئی سے پیر اور منگل کی درمیانی رات گرفتار کیا ہے اور اس سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ملزم پر اپنےفارم ہاؤس میں پارٹیز کرنے کا بھی الزام ہے جس میں منشیات استعمال کی جاتی رہی ہے۔
آدتیہ الوا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اتحادی جماعت جنتا دل کے آنجہانی سیاستدان جیوراج الوا کے بیٹے ہیں ۔