12 جنوری ، 2021
سعودی عرب کے شہر تبوک میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق تبوک کے مدینہ روڈ پر تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
محکمہ شہری دفاع کے مطابق حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔