Geo News
Geo News

Time 12 جنوری ، 2021
پاکستان

احمد فراز کے یوم پیدائش کے موقع پر شبلی فراز کی جانب سے قبر پر فاتحہ خوانی

آج معروف شاعر احمد فراز کی 90 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

احمد فراز کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کے بیٹے اور وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اسلام آباد میں ان کی قبر پر جاکر فاتح خوانی کی۔

 خیال رہے کہ 12 جنوری 1931 کو کوہاٹ میں پیدا ہونے والے شاعر احمد فراز کا شمار برصغیر پاک و ہند کے معروف اور مقبول ترین شعراء میں ہوتا ہے۔


انہوں نے اپنی شاعری میں رومانویت کے اظہار کے علاوہ ظلم و جبر اور جمہوریت کے لیے بھی آواز بلند کی۔

احمد فراز 25 اگست 2008 کو اسلام آباد میں انتقال کرگئے اور اسلام آباد میں ہی آسودہ خاک ہیں۔