12 جنوری ، 2021
سعودی عرب نے 31مارچ سے ملک کے تمام ائیرپورٹس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
کورونا سے زیادہ متاثر ملکوں کے سوا دیگر ممالک کو فلائٹ آپریشن کی اجازت ہوگی، جن ملکوں میں کورونا کا پھیلاؤ ہوگا ان کے شہریوں کے کیس کی جانچ پڑتال ہوگی۔
سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ان ملکوں کے مسافروں کیلئےکوروناایس اوپیز پر مکمل لازمی ہوگا، سعودی حکومت کی قائم کمیٹیاں ان ممالک کے مسافروں کے کیسز کی جانچ کے بعد فیصلہ کرنے کی پابند ہوں گی۔
سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئےحج وعمرہ کےامکانات روشن ہوگئے ہیں۔