دنیا
Time 13 جنوری ، 2021

امریکا آنیوالے تمام مسافروں کیلیے کورونا منفی رپورٹ دکھانا لازمی قرار

امریکا میں اب پرواز کے ذریعے آنے والے تمام تر مسافروں کو کورونا منفی رپورٹ دکھانا لازمی ہو گی۔

امریکی حکام کے مطابق مسافروں کو روانگی سے 3 دن پہلے کی کورونا منفی رپورٹ دینا ہو گی، نئی پالیسی پر 26 جنوری سے عمل درآمد شروع ہو گا۔

امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری ونشن  کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سے تمام خطرات ختم نہیں ہوتے تاہم ٹیسٹ اور احتیاطی تدابیر سے سفر محفوظ ہو جا تا ہے۔

مزید خبریں :