13 جنوری ، 2021
واشنگٹن: امریکی محکمہ انصاف نے کیپیٹل ہل حملے میں ملوث افراد کے خلاف ہر صورت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف نے کہاہے کہ کانگریس عمارت پر حملے اور ہنگامہ آرائی میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ انصاف کا کہنا تھا کہ بغاوت اور سازش پر اکسانے کے مقدمات کی پیروی کررہے ہیں جس کی سزا 20 سال قید ہے جب کہ ایف بی آئی نے حملے کے 160 کیسز کھول دیے ہیں جس کے بعد مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔