ٹرمپ کو 1992 کی فلم 'ہوم الون 2' سے کیسے نکالا جائے گا؟

 ڈونلڈ ٹرمپ نے 1992 ریلیز ہونے والی مشہور ترین فلم 'ہوم آلون 2' میں ایک مختصر کردار ادا کیا تھا.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے موجودہ دور اقتدار کے آخری چند ایام میں شدید مشکلات میں ہیں اور ان کے ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب اکاؤنٹ بند کر دیے گئے ہیں۔

لیکن ٹرمپ کی مشکلات یہاں ختم نہیں ہوتی، انہیں جہاں مواخذے کی تحریک کا سامنا ہے وہیں معروف انگریزی فلم 'ہوم الون' کے مداحوں نے فلم کے ڈیجیٹل ورژن سے ان کے سین حذف کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1992 ریلیز ہونے والی مشہور ترین فلم 'ہوم الون 2' میں ایک مختصر کردار ادا کیا تھا۔

کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے اور سوشل میڈیا پر مسلسل 'جھوٹ اور غلط اطلاعات' پھیلانے کے الزامات کا سامنا ہے۔

ان میں شاید کچھ لوگ مذاق بھی کر رہے ہوں لیکن ڈزنی پلس نے اپنی کئی فلموں سے ڈونلڈ ٹرمپ کے چند متنازع اور جارحانہ سین نکال دیے ہیں۔

تاہم کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ امریکا کی تاریخ کا حصہ ہیں اور تاریخ کو کبھی مٹایا نہیں جا سکتا جب کہ کچھ لوگوں نے ٹرمپ کو امریکا کی صدارتی تاریخ پر ایک دھبہ قرار دیا۔


مزید خبریں :