پاکستان
Time 13 جنوری ، 2021

صدر مملکت نے ترکی کے وزیرخارجہ کو ہلال پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو کو ’ہلال پاکستان‘ ایوارڈ سے نواز دیا۔

ایوان صدر میں سول ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے دورے پر آئے ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے بھی شرکت کی۔

صدر مملکت عارف علوی نے ترکی کے وزیرخارجہ کو ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا— فوٹو: پی آئی ڈی

اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے ترکی کے وزیرخارجہ کو ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں پاک ترکی دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی جبکہ ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :