گوہر خان کی نئی تصویر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

گوہر خان گزشتہ دنوں بالی وڈ کے معروف موسیقار اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں— فوٹو: فائل

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی وڈ اداکارہ گوہر خان کی نئی تصویر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

گوہر خان گزشتہ دنوں بالی وڈ کے معروف موسیقار اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں اور تقریباً پورا مہینہ اپنی شادی کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں۔

اب گوہر خان نے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جس میں وہ زرد لباس پہنی ہوئی ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں گوہر خان نے ’اترنگز لانچ‘ لکھا ہے۔

اترنگز دراصل گوہر کے شوہر زید دربار کا ڈانس اسٹوڈیو ہے جسے حال ہی میں لانچ کیا گیا ہے۔ زید دربار بھی بالی وڈ میں کوریوگرافر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔

اس تصویر پر بہت سے لوگوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا تاہم چند صارفین کی توجہ کا مرکز گوہر خان کی ٹانگوں کے بعض حصوں میں نظر آنے والے سیاہ دھبے بنے رہے— فوٹو: اسکرین گریب

اس تصویر پر بہت سے لوگوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا تاہم چند صارفین کی توجہ کا مرکز گوہر خان کی ٹانگوں کے بعض حصوں میں نظر آنے والے سیاہ دھبے بنے رہے۔

کچھ صارفین نے کمنٹ میں گوہر خان سے اس حوالے سے استفسار بھی کیا تاہم اس کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

مزید خبریں :